“عید کی خوشیاں ہر گھر کا دروازہ نہیں کھٹکھٹاتیں… جب ہم اور آپ عید کے دن نت ن…
“عید کی خوشیاں ہر گھر کا دروازہ نہیں کھٹکھٹاتیں… 🥺
جب ہم اور آپ عید کے دن نت نئے برانڈز کے کپڑے اور مہنگے جوتے پہن کر تصویریں کھنچوا رہے ہوں گے، ٹھیک اسی وقت ہمارے ہی ملک کے 82% والدین اپنے بچوں کی معصوم آنکھوں میں جھانکنے سے کترا رہے ہوں گے۔ وہ باپ جو عید کی صبح اپنے بیٹے کے سر پر ہاتھ رکھ کر اندر ہی اندر رو رہا ہوگا کیونکہ وہ اس کے لیے 500 روپے کی نئی چپل بھی نہیں خرید سکا۔مہنگائی نے غریب سے عید کا روایتی جوڑا بھی چھین لیا ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق اب ہر 10 میں سے 8 لوگ عید پر نئے کپڑے اور جوتے نہیں خرید پاتے۔اس عید پر صرف اپنی خوشیوں کا جشن مت منائیں۔ اپنے ارد گرد جھانکیں، اپنے کسی رشتہ دار، پڑوسی یا سفید پوش کو خاموشی سے عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔ یاد رکھیں، آپ کا تھوڑا سا احساس کسی معصوم کے چہرے پر عید کی مسکراہٹ لا سکتا ہے۔ 💔
✨#EidInPakistan #Inflation #Humanity #SadReality #HelpThePoor #EidUlAdha”
Source