District Management Committee meeting at Dera Allah Yar discussed upgrades for P…
District Management Committee meeting at Dera Allah Yar discussed upgrades for Public Library 📚. Led by Deputy Commissioner Jaffarabad Mr. Khalid Khan, attendees included Deputy Commissioner Jaffarabad Huzoor Bakhsh Bugti, Assistant Commissioner Jaffarabad Barrister Arsalan Chaudhry, Chief Officer Municipal Corporation Wadera Ahmed Nawaz Jatak, District Education Officer Jaffarabad Ms. Ayesha Bugti, Dr. Hayat Jamali from the non-governmental organization WORDS, and other members. highlighted efforts to improve facilities & ensure quality learning space for youth. #PublicLibrary #Jaffarabad #EducationMatters
ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ڈیرہ اللہ یار میں منعقد ہوا جس میں پبلک لائبریری 📚 کی اپ گریڈیشن اور سہولیات کی بہتری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ اجلاس ڈپٹی کمشنر جعفرآباد، جناب خالد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ADC) جعفرآباد، جناب حضور بخش بگٹی، اسسٹنٹ کمشنر جعفرآباد، بیرسٹر ارسلان چوہدری، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جعفرآباد، وڈیرہ احمد نواز جتک، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) جعفرآباد، محترمہ عائشہ بگٹی، اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) WORDS پاکستان، ڈاکٹر محمد حیات جمالی سمیت دیگر متعلقہ افسران اور ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں طلبہ اور نوجوانوں کے لیے پبلک لائبریری کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے، تعلیمی وسائل میں اضافہ کرنے، اور ایک بہتر و سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس موقع پر لائبریری کی بہتری کو تعلیمی ترقی اور طلبہ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔
#جعفرآباد #پبلک_لائبریری #تعلیم #طلبہ #ترقی
Source